دبئی ٹیسٹ : دوسرے روز پاکستان کو سری لنکا پر42 رنز کی برتری

pakistan

pakistan

سری لنکا کیخلاف دبئی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اظہر علی کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے دن کے اختتام تک چار وکٹوں پر دو سو اکیاسی رنز بنا کر بیالیس رنز کی سبقت حاصل کرلی ۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کیدوسرے روز پاکستان نیاپنی نامکمل اننگز بیالیس رنز سے دوبارہ شروع کی۔ابتدائی سیشن میں پاکستان کو چونسٹھ رنز پر دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ محمد حفیظ تیئتیس اور توفیق عمر ستائیس رنز بناسکے۔ یونس خان اور اظہر علی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو سترہ رنز کا اضافہ کیا۔
یونس خان پچپن رنز پر آٹ ہوئے۔ اظہر علی کیریئر کی پہلی سنچری بناکر پویلین لوٹ آئے،انھوں نے ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے۔دھمیکا پرساد اور تلکارتنے دلشان نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔کپتان مصباح الحق چالیس اور نائٹ واچ مین سعید اجمل پانچ رنز کیساتھ تیسرے روز کا آغاز کرینگے۔