دبئی ٹیسٹ: سری لنکا کے سنگا کارا ایک بار پھر ڈٹ گئے

Sanga kara

Sanga kara

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز سری لنکاکو کم سے کم اسکور پر آئوٹ کرنے میں کوشاں ہیں لیکن کمار سنگاکارا ایک مرتبہ پھر پاکستانی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے۔
دبئی اسٹیڈیم میں تیسرے دن پاکستان نے نامکمل اننگز دوسو اکیاسی رنز چار کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم چار سو تین رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔اسد شفیق نے انسٹھ، کپتان مصباح الحق اوروکٹ کیپر عدنان اکمل نے اکتالیس، اکتالیس رنز بنائے۔ سری لنکاکے دھمیکا پرساد اور دلشن نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ویل گدیرا اور رنگاناہیراتھ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں سری لنکن ٹیم نے دن کے اختتام تک ایک وکٹ پر اٹھاسی رنز بنالیے تھے۔ پرانا ویتھانا بیالیس اور کمارا سنگاکارانے انتیس رنز کیساتھ چوتھے روز کا آغاز کیا۔