دبئی ٹیسٹ میں اسپنرز اور بیٹسمینوں کا کردار اہم ہوگا،مصباح

misbah ul haq

misbah ul haq

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں اسپنرز اور بیٹسمینوں کا کردار اہم رہے گا۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتیہوئیکپتان مصباح الحق نے کہا کہ گزشتہ سال سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ یو اے ای میں سری لنکا کیخلاف سیریز کھیل چکے ہیں اور ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو دشواری نہیں ہوگی۔
انگلش ٹیم کے کپتان اینڈریو اسٹرائس نے کہا کہ پاکستان کیخلاف سیریز آسان ثابت نہیں ہوگی۔ مونٹی پینسر کی واپسی سے اسپنرز کا شعبہ مضبوط ہوگیا ہے، پہلے ٹیسٹ میں کامیاب رہ کر سیریز بھی جیتنے کی کوشش کرینگے۔