دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

cricket

cricket

زمبابوے نے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے بعد میزبان نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے روس ٹیلراورولیم سن کی سنچریوں کی بدولت 329 رنز کا ہدف دیا جو زمبابوے نے میل کالم والر کے شاندار 99 رنز کی اننگزکی بدولت کھیل ختم ہونے سے ایک گیند قبل نو وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔
زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئن اسپورٹس کلب پر ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اس کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور صرف ایک رن پر ہی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور 41 کے مجموعے پر تین بلے باز پولین لوٹ چکے تھے تاہم اس کے بعد روس ٹیلرز اور رائیڈر نے مجموعی اسکور کو 124 رنز تک پہنچا دیا ۔ اس کے بعد ولیم سن نے بھی انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میںپانچ وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے روس ٹیلر نے 119 ، ولیم سن نے 100 اور جسی رائیڈر نے 53 رنز کی اننگز کھیلی ۔ زمبابوے کی طرف سے این کیوب نے تین اورشانگوے نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
جواب میں ایک ہی کے اسکور پر زمبابوے کی بھی ایک وکٹ گر چکی تھی تاہم اس کے بعد ماساکیڈزا اور بریڈن ٹیلرز نے اسکور سو تک پہنچا دیا ۔ زمبابوے کی وکٹیں اگر چہ وقفے قفے سے گرتی رہیں تاہم ایک ہینڈ کو میل کالم والرنے سنبھالے رکھا اور اننچاس اعشاریہ پانچ اوورز میں ہدف عبور کر کے ہی میدان سے باہر آئے ۔ میل کالم والرنے 99 رنز بنائے اور ناٹ آٹ رہے ۔ بریڈن ٹیلر 75 زاور تائبو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جیکب اورم نے تین جبکہ انڈی مک کی اور ووڈکوک نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا ۔ناتھن مک کالم اورروب نیکول کے حصے میں ایک ، ایک وکٹ آئی