دل سے ہر گزری بات گزری ہے

dark night

dark night

دل سے ہر گزری بات گزری ہے
کس قیامت کی رات گزری ہے

چاندنی، نیم وا دریچہ، سکوت
آنکھوں آنکھوں میں رات گزری ہے

ہائے وہ لوگ خوبصورت لوگ
جن کی دن میں حیات گزری ہے

کسی بھٹکے ہوئے خیال کی موج
کتنی یادوں کے ساتھ گزری ہے

تمتماتا ہے چہرہِ ایام
دل پہ کیا واردات گزری ہے

پھر کوئی آس لڑکھڑاتی ہے
کہ نسیمِ حیات گزری ہے
مجید امجد