دوبئی : ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ کی دو تقاریب کا احوال

Dubai Zulfiqar Ali Bhutto Anniversary Functions

Dubai Zulfiqar Ali Bhutto Anniversary Functions

دوبئی (طاھر منیر طاھر) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابقہ وزیر اعظم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ کی مزید دو تقاریب منعقد ہوئیں جن کا اھتمام علیحدہ علیحدہ پرنس اقبال اور محمد راشد چغتائی نے کیا تھا۔ پھلی تقریب میں گورنر پنجاب کے ایڈوائزر بابر بٹ مھمان خصوصی تھے اس تقریب کا اھتمام پرنس اقبال نے دوبئی کے ایک ہوٹل میں کیا۔ تقریب ھزا میں بشیر بھادر ، حکیم محمد عارف اور دیگر پارٹی لیڈران نے شرکت کی۔

ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی ایک اور تقریب دیرہ دوبئی میں ہوئی جس کا اھتمام پی پی پی دوبئی کے صدر محمد راشد چغتائی نے کیا۔ اس تقریب میں پی پی پی کے اھم ارکان محمد یوسف بٹ ، چودھری محمد ناصر اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔

سالگرہ کی متزکرہ دونوں تقاریب میں پی پی پی کے راھنماؤں اور کارکنوں نے سابقہ وزیر اعظم قائد عوام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شھید ذوالفقار علی بھٹو کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔

اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کے لئے گرانقدر خدمات کو سراع گیا۔ کارکنوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا اور ملک و قوم و جمھوریت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نھیں کیا جائے گا۔