دوبئی میں کام کرنے والے صحافیوں کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

Dubai Honorary shield journalist Best performance

Dubai Honorary shield journalist Best performance

دوبئی (طاھر منیر طاھر) بے شک اصلی صحافی معاشرے کی وہ آنکھ اور کان ہیں جو وہ دیکھتے اور سنتے ہیں اُسے بزریعہ قلم اور کمیرہ من دوسرے لوگوں تک پھنچاتے ہیں۔ حالات حاضرہ سے آگاہ رھنے کا بھترین ذریعہ اخبار ، ٹی وی اور ریڈیو ہے کہ جس کے زریعے ھر لمحہ تازہ ترین حالات و واقعات آپ تک پھنچتے رہتے ہیں۔ قارین اور ناظرین تک تازہ ترین خبریں اور حالات و واقعات پھنچانے کے لئے پس پردہ صحافیوں کو کیا کیا کرنا پڑتا ہے ، کن جوکھوں سے گزرنا پڑتا ہے اس کا آپ اندازہ ھی کر سکتے ہیں۔ ایسے بے باک صحافیوں کی خدمات کا اعتراف ھر اُس ذی شعور شھری کو ہوتا ہے جو عقل و فھم رکھتا ہے اور صحافت کی اھمیت سمجھتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ کام کرنے والوں کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چودھری نور الحسن تنویر ، نائب صدر چودھری محمد شفیع ، جنرل سیکرٹری افتخار بٹ مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف ، دوبئی کے صدر عبدالوحید پال ، فنانس سیکرٹری ملک دوست محمد اعوان ، جنرل سیکرٹری شیخ محمد عارف نائب صدر غلام مصطفیٰ مغل ، کوآرڈینیٹر چودھری خالد بشیر ، نائب صدر دوئی راجہ ظھیر سملالوی ، زبیر میر ، چودھری محمد صدیق ، محمد یونس پراچہ ، ملک خادم شاھین اور چودھری عبدالغفار کے علاوہ و دیگر لیگی ورکرز اور پاکستانی کمیونٹی یو اے ای کے معزز لوگ موجود تھے۔ تقریب ھزا کے مھمان خصوصی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ملک عبدالقیوم تھے۔

اس موقع پر چودھری نور الحسن تنویر نے خطاب کرتے ہوئے کھا کہ ملکی و بین الاقوامی حلات کی صیح عکاسی اور اصل خبر نکالنے کیلئے صحافیوں کو بہت محنت سے کام کرنا پڑتا ہے ہے۔ بعض اوقات صحافیوں کو حصول خبر کیلئے جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑھتے ہیں جس طرح گزشتہ چند سالوں کے دوران سب سے زیادہ صحافی پاکستان میں ہی جان سے گئے۔

معاشرے کی برائیوں کو اُجاگر کرنے اور اصلاح کی صورتحال پیدا کرنے میں بھی صحافت اور صحافیوں کا بھی کمال ہے۔ جنگ کا میدان ہو یا تحریب کاروں کے خطرے علاقے صحافی اپنی جان خطرے میں ڈال کر اصل بات کا کھوج لگاتے ہیں اور عوام الناس تک پہنچاتے ہیں۔ جو صحافی اپنے شعبے سے صیح انصاف کرتے ہیں۔ وہ یقیناً لائق صد و تحسین و آفرین ہیں۔

ہم مسلم لیگ ن کی طرف سے ایسے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے وہ صحافت جیسے مقدس پیشے کا بھرم قائم رکھتے ہوئے صحافت کے اصولوں کے مطابق اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

Dubai Honorary shield journalist Best performance

Dubai Honorary shield journalist Best performance

اس موقع پر نوائے وقت کے بیروچیف برائے متحدہ امارات طاہر منیر طاہر، سبط عارف جیو ٹی وی، ابوالحسن فوٹو جرنلسٹ ، حافظ زاہد علی چیف رپورٹر ، کالد محممود گوندل ، ارشد انجم سی سی او ہفت روزہ اردو دنیا اور احسن اشتیاق فوٹو جرنلسٹ ہفت روزہ اردو دنیا کو احسن کارکردگی پر خصوصی ایوارڈز دیئے گئے۔

حاضرین مجلس نے ایوارڈز ملنے پر تمام صحافیوں کو مبارکباد دی اور ان کے کام کو جذباتی انداز میں سراہا۔ مسلم لیگ ن نے اس موقع پر اعلان کیا کے صحافیوں کو بلکہ ہرشعبہ زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کو بھی ایوارڈز دیے جائیں گے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔