دورہ بھارت کامیاب رہا ، امین فہیم

amin fahim

amin fahim

وفاقی وزیرتجارت امین فہیم نے کہا ہے کہ دورہ بھارت کامیاب رہا اور تاجروں کو ایک سال کا ویزا دیا جائے گا ۔ بھارت ڈبلیوٹی اومیں پاکستان کی یورپ ایکسپورٹ پر اعتراض نہیں کرے گا۔
دورہ بھارت سے واپسی پر کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرتجارت امین فہیم کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ نے مذاکرات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئندہ ماہ سیکرٹری تجارت کا اجلاس ہو گا جس مین مزید معاملات طے کیے جائیں گے۔
وزیر تجارت امین فہیم نے بتایا کہ پاکستان واپسی سے قبل بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات مین دونوں ممالک کے مابین تجارت ،خطے کی صورتحال اور باہمی دل چسپی کے امور پرتبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم من موہن سنگھ نے بھی تجارتی مزاکرات بامعنی بنانے پر زور دیا اور پاکستان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی ۔