دوسرا ون ڈے سری لنکا نے جیت لیا، سیریز ایک ایک سے برابر

Match

Match

پاکستان کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ سری لنکا نے پچیس رنز سے جیت لیا۔پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔
دبئی اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر دوسوپینتیس رنز بنائے۔ اپل تھرنگا نے ستتر اور مہیلا جے وردنے نے پچاس رنز اسکور کئے۔پاکستان کے سعید اجمل نے تین اور شاہد آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ پاکستان کا آغاز تباہ کن انداز میں ہواجب لاستھ مالنگا کے پہلے اوور میں محمد حفیظ چار اور یونس خان صفرپر سنگاکارا کو کیچ دیکر رخصت ہوگئے۔
عمراکمل نے اکیانوے رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی نے چودہ گیندوں پر انتیس رنز اسکور کئے لیکن انکے رن آؤٹ ہونے پر پاکستان کی جیت کی امیدیں بھی ختم ہو گئیں۔ پاکستان کی پوری ٹیم ایک سو دس رنز بناکر آٹ ہوئی۔سری لنکانے پچیس رنز سے فتح حاصل کرلی۔لاستھ مالنگا نے تین،تھسیرا پریرا اور دلہارا فرنینڈو نے دو،دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پاکستان کے تین بیٹسمین رن آٹ ہوئے۔سیریز کا تیسرا میچ جمعہ کو دبئی میں ہی کھیلا جائیگا۔