دوسرا ون ڈے : سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Sri Lanka

Sri Lanka

پاکستان اور سری لنکا آج دبئی میں دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے مد مقابل ہیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پہلے ون ڈے میں فتح سے پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اورفاتح ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ کوچ محسن خان کاکہنا ہے کہ انہیں ٹیم میں جگہ حاصل نہ کرنے والے پلیئرز سے ہمدردی ہے لیکن میچ میں گیارہ کھلاڑی ہی کھیل سکتے ہیں اور خوشی کی بات ہے کہ ہمارے ریزور کھلاڑی بھی انتہائی باصلاحیت ہیں۔
سری لنکن ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سیکوگے پرسنا اورکوسالا کولاسکیرا کی جگہ جیون مینڈس اور تسارا پریرا لے سکتے ہیں۔