دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان اور زمبابوے آج مد مقابل

pak zim

pak zim

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا اور آخری ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ آج ھرارے میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کے کوچ وقار یونس کا یہ آخری میچ ھو گا۔
وقار یونس نے زمبابوے کے دورے پر جانے سے قبل اعلان کیا تھا کہ یہ انکا آخری دورہ ھو گا اور وہ طبی مسائل کی وجہ سے کوچ کا عہدہ دورے کے بعد چھوڑ دیں گے۔ اتوار کو ھرارے میں کھیلے جانیوالے میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے دورے پر ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی جیت کر کوچ کو بہترین فیئر ویل دیا ھے اور کپتان مصباح الحق نے کہا ھے کہ آخری میچ بھی جیت کر کوچ کو بہترین طریقے سے رخصت کیا جائیگا۔ پاکستان نے پہلا ٹوئنٹی ٹوئنٹی جمعہ کو پچیاسی رنز سے جیتا تھا۔