د یپیکاپدوکون مشکل میں ، راز فاش ہونے کا خطرہ

deepika padukone

deepika padukone

بالی ووڈدایکٹرس دپیکاپڈوکون پھنس گئی ہیں مشکل میں۔ان کی پریشانی یہ ہے کہ اب ان کے راز منظرعام پر آنے والے ہیں۔ بالی ووڈ ٹال گرل دپیکا پڈوکون بالی ووڈمیں اپنی پہلی ہی فلم سے ہٹ ہوگئیں ۔ فلم اوم شانتی اوم کی کہانی میں جس طرح دپیکا کو پانے کے لئے شاہ رخ خان نے دوسرا جنم لیا ۔ ویسے ہی اب دپیکا کی اصل زندگی کے چھپے ہوئے راز کو فلمانے کا فیصلہ کیا ہے بالی ووڈڈائریکٹر پرشانت چندنے ۔ جنھوں نے دپیکا کے افیئرز کی داستانیں سنیں تو اسی پر ہی فلم بنانے کااعلان کردیا۔
کہتے ہیں عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے اس لئے دپیکا نے بھی پلے بوائے رنبیر کپور کے ساتھ اپنی محبت کو نہ چھپانے کی جوغلطی کی وہ اسے بھاری پڑگئی۔ دپیکا کو رنبیر کیاملا وہ تو اپنے پرانے بوائے فرینڈ نہار کو بھول ہی گئی۔ مگر یاوری قسمت کہ پرشانت چند کو فلم بنانے کا خیال آیا بھی تو نہار۔ اور دپیکا کے ناکام افیئرز پر ۔ اس فلم کی آڑ میں نہار کو دپیکا سے بدلہ لینے کا موقع ہی تو ملا ہے ۔۔اور فلمی دنیا کے گوسپس سے دیپکا ہے بہت پریشان ۔ کہ نہ جانے نہار کون کون سے راز افشا فاش کرے گا