ذوالفقار مرزا کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ نثار کھوڑو

zulfiqar mirza

zulfiqar mirza

اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ تصدیق کے بعد ذوالفقار مرزا کا استعفی منظور کر لیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ ذوالفقار مرزا کی حیثیت اب سابق رکن صوبائی اسمبلی کی ہے۔
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر نثارکھوڑو نے تصدیق کی کہ ذوالفقارمرزا کا استعفی ان کے ہاتھ سے لکھا گیا تھا۔ نثارکھوڑو کا کہناتھاکہ انھوں نے ذوالفقارمرزا سے تصدیق کیبعد استعفی منظور کیا۔ نثارکھوڑو نے بتایا کہ استعفے سے متعلق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اور وزیراعلی قائم علی شاہ کو آگاہ کردیاگیاہے۔
ذوالفقار مرزا کے استعفے کے بعد اب پی ایس ستاون بدین کی نشت خالی ہوگئی، جہاں ضمنی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کو موصول ہونے والی استعفے کی کاپی کے مطابق ذوالفقارمرزا نے خود کو بے نظیر بھٹو کا بھائی اور پی ایس ستاون بدین کا ایم پی اے لکھاہے۔استعفے پر اٹھائیس اگست کی تاریخ درج ہے۔