رائیونڈ کے قریب پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرالر تیز رفتار مسافر ٹرین کی زد میں آگیا

Lahore

Lahore

لاہور: رائیونڈ کے قریب پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرالر تیز رفتار مسافر ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں ٹرالر کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جب کہ تین بوگیاں الٹ گئیں۔

رائیونڈ کے قریب پھاٹک کھلا رہ جانے سے ٹرالر تیزرفتارنائٹ کوچ کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں ٹرالر کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جب کہ ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث کئی مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ پھاٹک کھلا رہ جانے کے باعث پیش آیا اوراچانک کوسٹرٹرین کے سامنے آنے پر ٹرین ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگائی جس کی وجہ سے 3 بوگیاں پٹڑی سے اتریں۔