رابندر ناتھ ٹیگور

Rabindranath Tagore

Rabindranath Tagore

بنگالی زبان کے شاعر۔ اصل نام رابندر ناتھ ٹھاکر ۔ ٹیگور ٹھاکر کا بگاڑ ہے۔ کلکتے میں 1861 کو پیدا ہوئے۔ قانون کی تعلیم انگلستان سے حاصل کی۔ 1901 میں بولپور بنگال کے مقام پر شانتی نکتین کی بنیاد ڈالی اور اپنی بنگالی تحریروں کا انگریزی میں ترجمہ کیا جس کے باعث ان کی مقبولیت دوسرے ملکوں میں پھیل گئی۔ یورپ ، جاپان ، چین ،روس ،امریکا کا کئی بار سفر کیا ۔1913 میں ادب کا نوبل پرائز ملا۔

پنجاب میں عوام پر تشدد کے خلاف احتجاج کے یطور پر سر کا خطاب واپس کر دیا ۔1930 میں انسان کا مذہب کے عنوان سے لندن میں کئی بلند پایہ خطبات ممالک اورنیویارک میں اپنی ان تصاویر کی نمائش کی۔ جو 68 برس کی عمر کے بعد بنائی تھیں۔ تین ہزار گیت مختلف دھنوں میں ترتیب دیے ۔ بے شمار نظمیں لکھیں ، مختصر افسانے لکھے۔ چند ڈرامے بھی لکھے۔ 1941ء کو ان کا انتقال ہوا۔