راولپنڈی: ضلع کچہری میں فائرنگ، چار افراد جاں بحق

rawalpindi

rawalpindi

راولپنڈی کی ضلع کچہری میں پیشی پر لائے گئے ملزمان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں ملزمان کو قتل کے مقدمے میں پیشی کیلئے لایا جارہا تھا۔ جنہیں بکتر بند گاڑی میں پولیس کی سخت سیکورٹی میں وہاں پہنچایا گیا تھا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔