راولپنڈی : نجی یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ، وائس پرنسپل جاں بحق

rawalpindi

rawalpindi

راولپنڈی میں واقع ایک نجی یونیورسٹی کے طالب علم کی فائرنگ سے وائس پرنسپل جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق روالپنڈی میں پشاور روڈ پر واقع ایک نجی یونی ورسٹی میں ایک طالب علم نے انتظامیہ سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر دی جس سے وائس پرنسپل برگیڈیئرریٹائرڈ ثنااللہ جاں بحق ہو گئے، ذرائع کے مطابق طالب کو مضمون میں کم نمبر دینے کارنج تھا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔