راولپنڈی : وزیراعظم آزاد کشمیرکا بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کا دورہ

azad kashmirراولپنڈی : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے راولپنڈی لیاقت باغ میں شہید بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
وزیراعظم آزادکشمیر جب بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچے تو راولپنڈی اور اسلام آباد کے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے بڑی تعداد نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔کارکنوں نے جیئے بھٹو اور زندہ ہے بینظیر زندہ ہے کے پرجوش نعرے لگائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔