رحمان ملک مجھے قتل کرانا چاہتے ہیں۔ ذوالفقار مرزا

zulfiqar mirza

zulfiqar mirza

کراچی : سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے الزام لگایا ہے رحمان ملک انہیں قتل کرانا چاہتے ہیں۔ اس کی اطلاع انہیں ایوان صدر میں ان کے پینتالیس سال پرانے دوست نے دی۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ان کا قصور یہ ہے وہ پاکستان بچانا چاہتے ہیں اور رحمان ملک پاکستان توڑنے کے در پے ہے۔ انہوں نے کہا سندھ کو بدمعاشوں سے بچانے کیلئے وہ نوازشریف کو زبردست قسم کی جھپی مارنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ سابق وزیرداخلہ سندھ نے دعوی کیا کہ وزیراعلی قائم علی شاہ کسی نشست پر انتخابات کرانے کی اہلیت نہیں رکھتے ، ان میں دم ہے تو کسی حواری یا پیر مظہر الحق سے استعفی لیں اور پھر اِسی نشست سے ان کو ٹکٹ دیں تو ان کی ضمانت ضبط کرا دیں گے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا خالی کی جانے والی بدین کی نشست اور آئندہ انتخابات میں وہ اپنے اور حسنین مرزا کیلیے پارٹی ٹکٹ نہیں مانگیں گے۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا ان کی وجہ سے اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو آزمائش کا سامنا ہے، اس کا انہیں افسوس ہے۔ فہمیدہ مرزا اپنے سیاسی مستقل کا فیصلہ خود کریں گی۔