رمضان المبارک کا تحفہ، بجلی کے نرخوں میں اضافہ

electric price
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ دیا گیا ہے ۔ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے چارپیسے کا اضافہ کردیا ہے ۔
ٹیرف میں اضافے کا اطلاق بجلی کی آٹھ تقسیم کارکمپنیوں پر ہوگا۔ ٹیرف میں اضافہ جون میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا کو ایک روپے تیرہ پیسے اضافے کیلئے درخواست دی تھی۔