روس کا شام کو طیارے اور اسلحہ فراہم نہ کرنے کا فیصلہ

russia syria

russia syria

روس : (جیو ڈیسک) روس کے حکام نے شام میں قیام امن اور صورتحال کو کنٹرول میں لانے کیلیے عالمی برادری سے تعاون کا فیصلہ کرتے ہوئے لڑاکا طیاروں اور اسلحے کی نئی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وچائزلوو ذکرالن برطانیہ میں ہوئے ایک ائیرشومیں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کے عدم استحکام تک شام کو اسلحے کی کوئی نئی کھیپ فراہم نہیں کی جائے گی۔

،روس کا شام کو مزید اسلحہ دینے سے انکاراس کاخودکو بشارالاسد سے دورکرنے کی طرف واضح اشارہ ہے۔ ماضی میں روس شام کے صدرکوسلامتی کونسل کی پابندیوں سے بچاتا رہا ہے،اس فیصلے سے لگ بھگ چارارب ڈالرکاوہ معاہدہ بھی کھٹائی میں پڑ سکتا ہے جس کے تحت روس نے رواں برس شام کو لڑاکا طیارے اور اسلحہ فراہم کرنا تھا۔ ان خدشات کو بھی ماضی میں ہوا ملتی رہی ہے کہ روس کا فراہم کردہ اسلحہ بشارالاسدکے خلاف مزاحمت کرنے والوں پر استعمال کیا جاتاہے۔