روڈلف ڈیزل

Rudolf Diesel

Rudolf Diesel

جرمن انجینئیر جس نے تیل سے چلنے والا خود کار انجن بنایا۔ اور اس کی وجہ سے صنعت و حرفت اور وسائل و نقل و حمل کی ترقی میں بہت اضافہ ہوا۔ روڈلف ڈیزل پیرس میں 1858ء کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وہیں پائی۔ 1870 میں جب پروشیا اور فرانس کی جنگ چھڑی تو اسے گھر والوں کے ہمراہ فرانس سے بھاگنا پڑا۔ جرمنی میں اس نے اپنی تعلیم جاری رکھی۔

حصول تعلیم کے بعد اس کے دل میں ایک ایسا انجن بنانے کا خیال آیا جو بھاپ یا گیس سے زیادہ مضبوط ہو۔ 1892 میں اس نے یہ انجن بڑی کوششوں کے بعد بنایا۔ 1897 میں اوکسیرگ کے مقام پر اپنا پہلا انجن کامیابی سے چلایا۔ پہلی جنگ عظیم چھڑنے سے کچھ عرصہ پہلے ایک بحری جہاز میں لندن جارہا تھا کہ راستے میں پراسرار طور پر غائب ہوگیا۔