ریلوے کے پنشنرز تاحال پنشن سے محروم،احتجاجی مظاہرے

railway protest

railway protest

پاکستان ریلوے کے پنشنرز کو دوسرے ماہ بھی پنشن نہیں دی گئی جس کے باعث مشکلات کا شکار سابق ریلوے ملازمین احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔ لاہور میں پاکستان ریلویز کے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواوں نے آج دوسرے ماہ بھی پنشن نہ ملنے پر دومختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے۔
مظاہرین نے صدر بازار اور شالیمار چوک پر دھرنا دیتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بلاک کردی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنشن کی عدم ادائیگی کی باعث ان کو بجلی کے بل سرچارج کے ساتھ جمع کرانے پڑرہے ہیں۔ جبکہ ان کے بچوں کے نام بھی اسکولوں سے کاٹے جارہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تنخواہوں سے کاٹے ہوئے پیسے اپنا حق مانگ رہے ہیں کوئی بھیک نہیں۔