ریما خان اپنی فلم لو میں گم دیکھنے سنیما پہنچ گئیں

Love mein gum

Love mein gum

ہدایتکارہ وفلساز ریما خان اپنی فلم لو میں گم دیکھنے سنیما پہنچ گئیں فلم بینوں نے انہیں گھیر لیا۔ عید پر ریلیز ہونے والی فلموں میںسب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والی فلم لو میں گم کی ہدایتکارہ ریما خان جب مقامی سنیما پہنچیں تو فلم بینوں نے ان کو گھیر لیا۔
اس موقع پر ریما خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ تعالی کی رحمت ہے کہ میری فلم لو میں گم کو کامیابی نصیب ہوئی اور فلم بینوں نے لو میں گم کو پسند کیا انہوں نے کہا کہ میرا یہ فلم بنانے کا مقصد فلم انڈسڑی کو با مقصد اور معیاری فلم دینے کے ساتھ ساتھ فلم بینوں کو سستی ،معیاری اور اچھی تفریح فراہم کرنا تھا اس میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد میں نے یہ عہد کر لیا ہے کہ آئندہ بھی فلمی سند اور فلم بینوں کے لیے معیاری با مقصد اور لو میں گم جیسی پر امن فلمیں پروڈیوس کرتی رہو گی ریما خان نے سینما میں موجود فلم بینوں کو آٹوگراف بھی دیئے۔