رے چارلس

Ray Charles

Ray Charles

گلوکار اور پیانو نواز ۔ امریکہ میں موسیقی کی ایک عہد ساز شخصیت۔ ایک غریب سیاہ فام گھرانے میں 1930کو پیدا ہوئے۔رے ان ہستیوں میں شامل تھے جن کی گزری زندگی کی پرچھائیاں موسیقی میں مدتوں محسوس کی جاتی رہیں گی۔ رے کی زندگی غربت، جدو جہد، محرومی اور کامیابی کی ایک داستان ہے۔ وہ چھ برس کی عمر میں بصارت سے محروم ہوگئے مگر شاید اس محرومی نے ان کی تخلیقی قوتوں کو اور جلا بخشی اور انہوں نے جاز، روک اینڈ رول ، اور گوسپل (روحانی موسیقی) میں عروج حاصل کیا۔

سیاہ فام رے کو ان کی خدا داد صلاحیتوں کی وجہ سے جینئیس کہا جاتا تھا۔ رے ایک فنکار نہیں بلکہ اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے اور انھیں عہدِ جدید کی موسیقی کی دنیا کی اہم شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔10 جون 2004ء کو رے چارلس وفات پا گئے۔

Ray Charles

Ray Charles

Ray Charles

Ray Charles

Ray Charles

Ray Charles

Ray Charles

Ray Charles

Ray Charles

Ray Charles