زندگی ھے مختلف جزبوں کی ہمواری کا نام

different ways in life

different ways in life

زندگی ھے مختلف جزبوں کی ہمواری کا نام
آدمی ہے شلجم اور گاجر کی ترکاری کا نام]

علم الماری کا مکتب چار دیواری کا نام
ملٹن اک لٹھا ھے مومن خان پنساری کا نام

اس نے کی پہلے پہل پیمائش صحرائے نجد
قیس ھے دراصل ایک مشہور پنواڑی کا نام

عشق ہر جائی بھی ھو تو درد کم ہوتا نہیں
اک ذرا تبد یل ھو جا تا ھے بیماری کا نام

مدتوں ندیدہ ندیدہ نظر سے دیکھنا
عشق بھی ھے اک طرح کی چور بازاری کا نام

بات تو جب ھے بدل جائے سرشت انسان کی
یوں تو لکھ دینے کو تکبر وارنٹ سپر لاری کا نام

دل ھو یا دلیہ ھو دانائی کہ بالائی ضمیر
زندگی ہے بعض اشیاء کی خریداری کا نام

سید ضمیر جعفری