سارک کانفرنس کا آخری روز، اعلامیہ آج جاری ہو گا

saarc

saarc

تین روزہ سترہویں سارک سربراہ کانفرنس کا آج آخری روز ہے۔ تنظیم کے رکن ممالک نے باہمی تعاون بڑھانے اور تجارت کے فروغ پر زور دیا ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ تین روزہ سارک سربراہ کانفرنس مالدیپ کے شہر ادو میں جاری ہے جس میں پاکستان، بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش سمیت آٹھ ممالک شامل ہیں، آج کانفرنس کا اختتامی روز ہے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔ سارک کانفرنس کامقصد رکن ممالک کے درمیان بہتر رابطے قائم کرنا اور تجارت کا فروغ ہے۔
بھارت نے زور دیا ہے کہ سارک رکن ممالک کو باہمی تجارت میں حائل رکاوٹیں ختم کرنا ہوں گی اور کسٹم ڈیوٹی کو ختم کرنا ناگزیر ہے۔ بھارت نے اسکالرشپ پر آنے والے طلبا کی تعداد 50سے بڑھا کر 100کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ رکن مالک کے عوام کی خوشحالی کیلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ چین، یورپی یونین، ایران، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، جاپان اور امریکا سمیت نو ممالک اور تنظیمیں مبصر کی حیثیت سے شامل ہیں۔