سانحہ کارساز: شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تیاریاں

Candles

Candles

کراچی میں سانحہ کارساز کی یاد میں یاد گار شہداء چوک پر تیاریاں عروج پر ہیں۔ شارع فیصل آج شام پانچ بجے سے ٹریفک کے لیے بند کر دی جائے گی۔شارع فیصل پر اٹھارہ اکتوبر دوہزار سات کو ہونے والے دھماکے کے مقام پر ٹینٹ لگا دیے گئے۔ کارساز پر یادگار شہداء پر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تصاویر لگا دی گئیں ہیں۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے پیر کو بھی یادگار شہداء پر حاضری دی اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
آج شام پانچ بجے کے بعد شارع فیصل کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جائے گا۔ جس کے بعد شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دیے جلائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔