سانحہ کلر کہار : فیصل آباد میں فضا اب بھی سوگوار

faisalabad

faisalabad

سانحہ کلر کہار کے بعد فیصل آباد میں فضا آج بھی سوگوار ہے ضلع میں کاروبار اور تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہیکہ حادثے کی تحقیقات رپورٹ آج مکمل کرلی جائیگی۔
ضلع میں کاروبار اور تعلیمی ادارے تو کھل گئے ہیں لیکن سانحہ کلر کہار کی وجہ سے ہرکوئی اداس ہے ۔ ڈی سی او فیصل آباد کے مطابق تحقیقاتی ٹیم سانحہ کلر کہار کے حوالے سے رپورٹ آج مکمل کرلے گی ۔ جسے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو پیش کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ ٹرانسپورٹ کمپنی نے بس کا پرمٹ بارت کیلئے حاصل کیا تھا ۔ دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والی بس کی ٹرانسپورٹ کمپنی نے اپنی بسیں گرانڈ کر دی ہیں۔