ساہیوال: طلبہ کی کشتی نہر میں ڈوب گئی، تین ہلاک

sahiwal

sahiwal

ساہیوال میں طلبہ کو لے جانے والی کشتی نہر لوئردوآب میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چودہ افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے مزید طلبہ کی تلاش جاری ہے۔  طلبہ سے بھری کشتی کو حادثہ ہڑپہ بائی پاس کے قریب پیش آیا۔ کشتی ایک کنارے سے دوسرے کنارے جارہی تھی اس دوران لوگوں کی تعداد زیادہ ہوجانے کے باعث الٹ گئی۔ کشتی میں پچیس سے زائد طلبہ سوار تھے۔ تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ چودہ افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو ضلعی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔