سرائیکی صوبہ بنائیں گے تاجر ساتھ دیں۔ صدر زرداری

Zardari

Zardari

ملتان : (جیو ڈیسک) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملتان میں جنوبی پنجاب کی تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرائیکی صوبہ بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے تاجر برادری ساتھ دے۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سرائیکی صوبے کی حمایت کی سزا دی جا رہی ہے انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ سرائیکی بینک کی منظور دیتے ہیں تاجر سرائیکی بینک کو کامیاب بنائیں۔

انہوں نے تاجروں کو بتایا کہ انہوں اپنے حالیہ دورہ بھارت میں بھارتی وزیر اعظم سے پہلی بات پانی کی مسئلے پر کی۔ منموہن نیکہا بھارت کوثالثی عدالت میں جانیپرکوئی اعتراض نہیں. صدر زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب اور دہشت گردی کی وجہ سے معشت دباو کا شکار رہی مگر جمہوری حکومت مسائل سے نہیں گھبراتی۔