سرحد پار سے سمندر پار تک امریکی صدر اوباما کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی

obama

obama

امریکی صدر براک اوباما کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے، تریسٹھ فیصد عوام کی رائے ہے کہ اوباما ملک کو صحیح سمت میں نہیں لے جارہے۔ امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز اور اخبار واشنگٹن پوسٹ کے سروے کے مطابق اگست میں امریکا میں روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہوئے۔ معیشت دن بدن کمزور اور عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔
سروے کے دوران فقط تنتالیس فیصد عوام نے کہاکہ صدر براک اوباما کی کارکردگی بہتر ہے۔ ساٹھ فیصد سے زائد عوام کے مطابق ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا نہیں کیے جارہے۔ متعیشت زوال پذیر ہے اور بیروزگاری کی شرح نو اعشاریہ ایک فیصد ہوگئی ہے۔