سرینگر:بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج، حریت رہنما شبیرشاہ گرفتار

shabir shah

shabir shah

سرینگر : حریت کی کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج، بھارتی فوج نے حریت رہنما شبیر شاہ اور درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
حریت رہنما مقبوضہ سرینگر میں سوپو واقعے کیخلاف احتجاج کررہے تھے کہ بھارتی فوج نے شبیر شاہ سمیت دیگر چھبیس کارکنوں اور رہنماوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ گرفتار حریت رہنما اور کارکنوں کو کوٹھی باغ پولیس تھانے میں بند کردیا گیا ہے۔