سری لنکا اور آسٹریلیا آج دوسرے ٹیسٹ میں مد مقابل

cricket

cricket

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ آج سے پالی کیلے اسٹیڈیم میں شروع ہورہاہے۔ مائیکل کلارک کی زیر قیادت پہلی سیریز کا آغاز آسٹریلیا نے شاندار فتح سے کیا تھا۔
سابق کپتان رکی پونٹنگ گال ٹیسٹ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے اور وہ ٹیسٹ میچز کی فتوحات کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔ تاہم دوسرے بچے کی پیدائش کے موقع پر پونٹنگ وطن لوٹ چکے ہیں۔ انکی جگہ شون مارش ٹیسٹ ڈیبو کریں گے۔ شون مارش چھٹے نمبر پر بیٹنگ کریں گے جبکہ عثمان خواجہ ،پونٹنگ کی نمبر تین پوزیشن پر کھیلیں گے۔۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان تلکرتنے دلشن کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم نے کافی پریکٹس کی ہے اور دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کی پوری کوشش کریں گے۔