سری لنکا اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم

sri lanka cricket

sri lanka cricket

سری لنکا اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ آسٹریلیاکوتین ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پالی کیلے ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکا نے دوسو تئیس رنز دو کھلاڑی آئوٹ سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی تو آسٹریلیا کی چودہ رنز کی لیڈ باقی تھی۔ سنگاکارا انہتر اور مہیلا جے وردنے اکیاون رنز بناکر آئوٹ ہوئے تو آسٹریلیا کھیل میں واپس آگیا۔ لیکن پھر بارش بھی سری لنکاکی مدد کو آگئی۔ جس وقت کھیل روکاگیا اور بعد میں ختم کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ۔سری لنکا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو سترہ رنز بنائے تھے۔ اینجلو میتھیوز گیارہ اور رندیو چار رنز بناکر ناٹ آئوٹ تھے۔ سری لنکاکو برتری صرف اسی رنز تھی اور انکی چار وکٹیں باقی تھیں۔