دوبئی: جمیل احمد خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

jamil ahmad khan

jamil ahmad khan

متحدہ امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لئے فلاحی خدمات انجام دینے کے سلسلہ میں سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات جمیل احمد خان کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ یو اے ای کی تاریخ میں جمیل احمد خان پہلے سفیر ہیں جنہیں حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے صلہ میں صدارتی ایواڈ دیا ہے۔ایوارڈ ملنے کے بعد سفیر پاکستان کو مبارکبادوں کا ایک تانتا بندھ گیا ہے۔ اسی سلسلہ میں سفیر پاکستان جمیل احمد خان کو مبارکباد دپیش کرنے اور انہیں فلاحی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دبئی میں ایک خصوصی تقریب ہوئی جس کا اہتمام دوبئی کے بزنس مین میاں عمر ابراھیم نے کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی یو اے ای کے خاص خاص لوگوں میاں منیر، طارق حیسن بٹ، سکندر سلطان خواجہ ، وحید الزماں طارق، محمد عاطف ملک، میاں منیر ابراھیم ، میاں اقبال ابراھیم، عبدالوحید پال، اور قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کی پریس قونصلر زاہدہ پروین کے علاوہ متعدد لوگ موجود تھے۔

jamil ahmad khan

jamil ahmad khan

اس موقع پر شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان میاں عمر ابراھیم اور پاکستان ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر کونسل کے چیئرمین میاں منیر نے سفیر پاکستان جمیل احمد خان کو ان کی کمیونٹی کے لئے کی جانے والی گرانقدر خدمات پر خراج تحیسن پیش کیا اور پاکستانی کمیونٹی یو اے ای کی طرف سے ستارہ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ نجی نوعیت کی اس تقریب میں محتصر سے مشاعرہ کا بھی احتمام کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر ثروت زہرہ، ظہور الاسلام جاوید، ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی،اور کینیڈا سے آئی شاعرہ ذکیہ غزل نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔

jamil ahmad khan

jamil ahmad khan

تقریب کے آخر میں سفیر پاکستان جمیل احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ستارہ امتیاز کا ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے لیکن یہ عزت مجھے یو اے ای میں بسلسلہ روزگار مقیم بارہ لاکھ پاکستانیوں کی وجہ سے ملی ہے جس پر میں تمام پاکستانیوں کا بے حد ممنون ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بھی میں نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو در پیش مسئل حل کئے ہیں اب بھی میری کوشش یہی ہوگی کہ میں یہاں پاکستانیوں کے مسئال ترجیحی بنیادوں پر حل کروں۔ آخر میں انہوں نے تقریب کے انعقاد پر میز بان میاں عمر ابراھیم کا شکریہ ادا کیا۔

تحریر: طاہر منیر طاہر