سلامتی کونسل میں شام کیخلاف مذمتی قرارداد مسترد

security council

security council

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یورپی یونین کی جانب سیشام کیخلاف پیش کی گئی مذمتی قرارداد مسترد کر دی گئی، چین اورروس نے قرارداد کو ویٹو کر دیا۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پر رائے شماری کی گئی جس میں حکومت مخالف مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شام کی حکومت پر تنقید کی گئی تھی۔قرارداد کے حق میں نو جبکہ مخالفت میں دو ووٹ آئے دونوں ووٹ روس اور چین کے تھے اس طرح قرارداد مسترد ہو گئی۔
یورپی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد میں دھمکی دی گئی تھی کہ اگر صدر بشار الاسد کی حکومت نے ان کی اقتدار سے بے دخلی کا مطالبہ کرنے والے جمہوریت پسند مظاہرین کے خلاف جاری جارحانہ کاروائیاں نہ روکیں تو اس کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں گے۔