سلمان اورآصف پاکستانی جیل منتقلی کی اپیل کرینگے

amir salman

amir salman

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کاٹنے والے پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف نے کہا ہے کہ برطانوی جیل میں ان کی جان کو خطرہ ہے، اس لئے انہیں پاکستان منتقل کیا جائے۔
برطانوی اخبار کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کے ملزمان سلمان بٹ اور محمد آصف نے برطانوی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
درخواست تیار کرنے کیلئے انہوں نے اپنے وکلا کو بھی ہدایات کردی ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق پاکستانی جیل میں منتقلی کی درخواست آٹھ ہفتوں میں دائر کردی جائے گی۔ سلمان بٹ ڈھائی سال اور محمد آصف ایک سال کی سزا برطانوی جیل میں کاٹ رہے ہیں۔