سلمان اور عامر ایک بار پھر آمنے سامنے

aamir salman

aamir salman

سلمان اور عامر کتنے ہی گہرے دوست کیوں نہ ہوں۔۔۔ مگر پروفیشنل جیلیسی اپنی جگہ رہتی ہے۔۔۔ دونوں خانز کی فلمیں دبنگ ٹو اور دھوم تھری اگلے سال ایک ساتھ کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائیں گی۔  دونوں اسٹارز کو لے کر ان کی فلموں کے بارے میں کئی چہ مگویاں تھی۔ کہا جا رہا تھا کہ دبنگ ٹو اور دھوم تھری کی ریلیز ڈیٹس الگ الگ ہوں گی۔ مگر اب معاملہ حل ہو گیا ہے۔
دونوں خانز کی فلمیں اگلے سال ایک ساتھ کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائیں گی۔ عامر خان اپنی فلموں کو ہمیشہ کرسمس کے موقع پر ہی ریلیز کرتے ہیں۔ ان کی گجنی اور تھیر ایڈییٹس بھی پچیس دسمبر کو ہی ریلیز کی گئی تھی اور اب سلمان خان بھی اس دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں