سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کو موت کی سزا

mumtaz qadri

mumtaz qadri

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ملزم ممتاز قادری کو سزائے موت سنادی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم ممتاز قادری کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔ ممتاز قادری نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو چار جنوری کو کوہسار مارکیٹ اسلام آباد میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز علی شاہ کی عدالت نے فیصلہ سنایا۔ فاضل عدالت کے جج اڈیالہ جیل میں معمول سے دو گھنٹے قبل پہنچے ایک گھنٹے کی سماعت کے بعد فیصلہ سنادیا۔ مجرم کو زیردفعہ 302کے تحت سزائے موت ایک لاکھ جرمانے کی سزا، دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے کے تحت سزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید بھگتنا ہو گی۔