سندھ کا کوئی وزیر ملیر واقعے میں ملوث نہیں،وزیراطلاعات سندھ

sharjeel memon
کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کا کوئی بھی وزیر ملیر سمیت دیگر واقع میں ملوث نہیں ایم کیو ایم کا بیان غلط فہمی کی بنیاد پر ہے۔
ایم کیوا یم کی پریس کانفرنس پر بیان دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کا کوئی بھی وزیر دہشت گردوں کی پشت پناہی نہیں کر رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن وامان حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لئے کسی بھی تلخ بیان کا جواب نہیں دیا جائے گا ۔پیپلزپارٹی اپنی قیادت کی حمایت پر مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مفاہمتی عمل جاری رہے گا۔