سندھ کورٹ : یوم عاشورہ دھماکہ کے فریقین کو نوٹس جاری

sindh court

sindh court

عاشورہ بم دھماکے کے بعد نذر آتش کی جانے والی املاک پر دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس مشیر عالم اور جسٹس امام بخش بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے عاشورہ بم دھماکے کی آئینی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دی گئی نہ متاثرین کو تاحال معاوضہ ادا کیا گیا،عدالت نے صوبائی وزیر داخلہ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کر لیا۔