سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک نیوی کا آپریشن مدد جاری

navy help

navy help

سندھ کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن مدد جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ضلع بدین کے متاثرہ علاقوں سیگذشتہ 24 گھنٹوں میں 1700 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران ضلع بدین کے علاقوں ترائی ،پانگر یو اورجھوڈو اور دیگر علاقوں سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1700 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کی موبائل میڈیکل ٹیموں نے 800 متاثرہ افراد کو طبی امداد اور دیگر صحت کی سہولیات فراہم کیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سیلاب متاثرین میں 11ٹن راشن تقسیم کیا گیا جس میں خوراک اور دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ ضلع سانگھڑ کے 250 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرزکی مدد سے گولارچی ، بینظیرآباد اوربدین کے متاثرہ علاقوں فضائی جائزہ لیا گیا اور دور افتادہ دشوار علاقوں میں پانی میں گھرے ہوئے لوگوں کو خوراک اورراشن کی فراہمی کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی اضافی ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ سیلاب متاثرین کو ان کی دہلیز تک طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔