سوآن انگلینڈ کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر

swann

swann

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے آف اسپنر گریم سوآن کو کپتان مقرر کیا ھے۔ انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیئیس اور پچیس ستمبر کو اوول ، لندن میں دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ھیں۔
انگلینڈ کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپتان اسٹورٹ براڈ اور نائب کپتان اوئن مورگن ان فٹ ھونے کی وجہ سے ان میچوں کے لئے دستیاب نہیں لہذا انگلینڈ کو ایک نیا کپتان مقرر کر نا پڑا۔ سوآن نے اس سے پہلیانگلینڈ کی قیادت نہیں کی لیکن انکے مطابق یہ ایک بڑا اعزاز ھے جسے وہ خوش اسلوبی سے انجام دینے کی کوشش کریں گے۔