سوئی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، تین بچے جاں بحق

sui

sui

سوئی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر اسکول جانے والے چھ بچے بدقسمتی سے بارودی سرنگ کی زد میں آ گئے جس کے سبب تین بچے جاں بحق  اور تین شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی بچوں کو سوئی اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز کی نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔