سوشل میڈیا

Naeem Utmani

Naeem Utmani

میڈیا کی ضرورت وہمیت انسانی تاریخ سے وابستہ ہے۔ میڈیا کی ذندگی ارتقائی مرحلے سے گزر کر آج بڑی اچھی شکل میں ہماری سامنے موجود ہے۔پرنٹ میڈیا،ریڈیو،ٹی وی اور اج سوشل میڈیا(فیس بک وغیرہ) میڈیا کے اہم ترین اور باثر ذرائع ہیں۔پرنٹ میڈیا تاریخ کا پرانا حصہ ہوتا ہوا آرہا ہے،اس کے بعد 1906میں پہلی بارBBC نے ریڈیو کے ذریعے لندن سے پرائیویٹ نشریات کا اغاز کیاجو بعد میں حکومت وقت نے لوگوں کی ذیادہ دلچسپی کی ڈر سے حکومتی تحویل میں لے لی جو اج تک جاری ہے۔اسکے بعد 1923میں TV ایجاد ہوا،اسی طرح ٹیکنالوجی کی میدان میں ایک نئی گھوڑ سوار کا اضافہ ہوا جس نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑڈالے اور اج بھی بڑی زور شور سے جاری ہے۔

اسکے بعد 1982میں انٹرنیٹ کا اغاز ہوا جس نے ٹیکنالوجی کے سارے پہلوانوں کو مات دیدی۔4 فروری2004 میںامریکہ سے دو دوستوں نے فیس بُک کا اغاز کیا اور اسی طرح رفتہ رفتہ میڈیا کے دوستوں میں ایک نیا چہرہ نمودار ہوا جس نے سوشل میڈیا کا نا م اپنالیا۔ سوشل میڈیا میں سوشل انگریزی میں معاشرے کو اور میڈیا ابلاغ کو کہتے ہیں،کیونکہ یہاں پرلوگ ایک ہی گائوں اور معاشرے کی طرح ایک دوسرے سے باخبر ہونے کے ساتھ ساتھ معلومات شیئر کرسکتے ہیں اس لیئے ایسے سوشل میڈیا کا نا م دیا گیا ہے۔

اسکی بڑی مثالیں فیس بُک،ٹویٹر،لینکڈِن،گوگل پلس،یوٹیوب اور فلیکر ہیں۔ایک سروے کے مطابق 65% لوگ دوستوں پر،27% ایکسپرٹس اور صرف 8% مشہور لوگوں پر Trust کرتے ہیں،مطلب اُن سے متاثر ہوجاتے ہیں۔چونکہ یہاں پر لوگ Network کی شکل میںConnect ہوتے ہیں ایسلئے اس کو Network Media بھی کہتے ہیں۔آج کل دوسروں پر اثر انداز ہونے کا یہ ایک اسان اور سستا ذریعہ ہے۔

logos

logos

2011 کے ایک رپورٹ کے مطابق 86% لوگ روایتی اشتہارات پر یقین نہیں رکھتے۔دنیا کی کل ابادی کا 11% لوگ Facebook سے وابستہ ہیں۔Linkedin میں ہر ایک سیکنڈ ہیں دو نئی یوزر اتے ہیں۔Youtube میں ہر ایک منٹ میں 35 گھنٹے پر مشتمل ویڈیو اپلوڈ ہوتا ہے۔با لا سروے سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کتنی تیزی سے سوشل میڈیا کا رُخ کرتا ہے۔اگر ٹوٹل ابادی کا 11% لوگ صرف ایک چینل سے وابستہ ہو تو اسکی اہمیت کا اندازہ لگانا مشکل نہیںہے۔

سوشل میڈیا کے علاوہ دیگر میڈیا والے بھی اسکی مرہونِ منّت ہے۔TV پر تمام نشر پروگرامات بہ اسانی youtube پر دستیاب ہیں۔دنیا کی تمام بااثر لوگ Twitter استعمال کرتے ہیں جبکہ Linkedin پر Executives کا قبضہ ہے۔ریڈیو نے 50 میلین لوگوں تک رسائی کیئے 38 سا ل کا سفر طے کیا،TV نے یہ سفر 13سال میں جبکہ سوشل میڈیا نے صرف 4 سال میں50 میلین لوگوں کو رسائی حاصل کی۔اس سے سوشل میڈیا کی افادیت اور تیز رفتاری صاف واضح ہے۔اس کی بڑی وجہ موبائیل ہے جو ہر ہاتھ میں موجود ہے جس نے انسان کی اکیلاپن ختم کرنے کے علاوہ بہترین انٹرٹینمنٹ اور ابلاغ میں بھر پور مدد دی۔

Ford

Ford

امریکی کار کمپنی فورڈ اپنی منافع کی 25% سوشل میڈیا پر خرچ کرتی ہے کیونکہ ان کو اسکی فوائید کا پتہ ہے۔میرے ذاتی رائے کے مطابق پاکستان میںسوشل میڈیا کا ذیادہ استعمال تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی کے ورکرز کرتے ہیں۔باقی پارٹیاں صرف مرکزی سطح پر جبکہ با لا دونوں پارٹیوں کے جوشیلے ورکرز شہروں کے علاوہ گائوں،یونٹ اور محّلہ تک اس سے استفادہ کرتے ہیں یہ لوگ اس سے خوب واقف ہیں اور بڑی حد تک کامیاب ہوتے نظر ارہے ہیں۔

میرا مشورہ ہے پاکستان کے دوسرے پارٹیوں،گروپس اور کاروباری حضرات کو کہ اس جدید ذریعے سے ضرور استفادہ اُٹھائیں کیونکہ یہ اج کا سستا اور تیز تریں اثر کرنے والا راستہ ہے۔ تحریر:نعیم خان اتمانی