سونے کی مقامی قیمتیں برقرار

Gold Price

Gold Price

کراچی (جیوڈیسک) سونے کی عالمی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی نرخ کم نہیں کیے گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1 ڈالر گھٹ کر 1313 ڈالر فی اونس ہو گئی تاہم پیر کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی تولہ قیمت 56 ہزار650 اور 10 گرام 48 ہزار557 روپے رہی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا، چاندی کی تولہ قیمت 740 اور 10 گرام 634.28 روپے پر برقرار رہی۔