سپاٹ فکسنگ کیس : تین معطل پاکستانی کرکٹرز کی سماعت ملتوی

amir asif

amir asif

لندن : معطل پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کی اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
لندن میں تین معطل پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کی اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں محمد آصف اور محمد عامر نے اپنے وکلا کے ساتھ شرکت کی۔ تاہم سلمان بٹ ویزہ نہ ملنے کے باعث سماعت میں شریک نہ ہوسکے، ان کی جگہ ان کے وکیل پیش ہوئے۔
لندن کی کران پراسیکیوشن نے میڈیا کو اس کیس کی رپورٹنگ سے روک دیا ہے،ان کے مطابق فیصلے تک کسی قسم کی کوئی کوریج نہ کی جائے۔