سپریم کورٹ ذوالفقار مرزا کو طلب کرے۔ اے این پی

zulfiqar mirza

zulfiqar mirza

کراچی کی صورتحال پر سپریم کورٹ کیازخود نوٹس کیس کی سماعت عید کی تعطیلات کے بعد پیر کودوبارہ شروع ہوئی توعوامی نیشنل پارٹی کے وکیل افتخار گیلانی نیاپنے دلائل کا آغاز کیا اور استدعا کی کہ سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور سینئر وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو عدالت میں طلب کیا جائے۔
افتخار گیلانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے جو الزامات لگائے ہیں وہ سنگین نوعیت کے ہیں اور سپریم کورٹ انہیں طلب کرے، کیونکہ حکومت اس معاملے میں خود فریق ہے۔
انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کی بنیاد نہ تو لسانی ہے اور نہ ہی یہ گینگ وار ہے کیونکہ گینگ ہمیشہ ایک دوسرے کہ لوگ مارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت اردو قومی زبان ہے اور ہم سب اردو بولتے ہیں۔