سپریم کورٹ میمو کمیشن رپورٹ مسترد کردے، حسین حقانی

Husain Haqqani

Husain Haqqani

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے سپریم کورٹ سے درخواست میں میمو کمیشن کی رپورٹ کو جانبدار قرار دے کر اسے مسترد کرنے کی درخواست کی ہے۔

حسین حقانی نے وکیل رہ نما عاصمہ جہانگیر کے ذریعے یہ درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔درخواست میں حسین حقانی نے میمو کمیشن کی کارروائی پر سوال اٹھا ئے گئے ہیں۔

اس میں حسین حقانی نے کہا کہ متنازع میمو کمیشن سے ان کا کوئی تعلق نہیں،میمو کمیشن خصوصی مقاصد کے لیے بنایا گیا،کمیشن کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد میں نقائص ہیں ،حسین حقانی نے دعوی کیا کہ میمو کمیشن کی رپورٹ سیاسی بنیاد پر تیار کی گئی،اس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ صرف انکوائری کے لیے شواہد ریکارڈ کرسکتی ہے،ان کے خلاف اب تک کوئی رسمی الزام بھی نہیں لگایا گیا،سپریم کورٹ کے تحت قائم میمو کمیشن نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا اور ناکافی شواہد پر قصور وار ٹھہرایا۔